آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو نے محمد عامر کے دورہ انگلینڈ کی حمایت کردی
عامر انگلینڈ کا دورے کرتے ہیں تو انگلش ٹیم کے کپتان السٹرک کک کو بال کراتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوگی،ڈیوڈ رچرڈسن
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی کھیلوں کے لئے بہتر ہے اور انہیں اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا تھا کہ محمد عامر کا ایک مرتبہ پھر کرکٹ میں واپس آنا خوش آئند ہے اور انہیں انگلش ٹیم کے خلاف کھیلنے کا ضرور موقع ملنا چاہیئے یہ کھیلوں کے لئے بھی بہتر ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف کھیلنا عامر کے لئے حیران کن ہوگا، ماضی میں فاسٹ بولر نے جو کیا اس سے سبق سیکھنا چاہیئے جب کہ وہ آمادگی ظاہر کرچکے ہیں کہ نوجوان کھلاڑیوں کے لئے مثال بنیں گے۔
آئی سی سی کے چیف کا کہنا تھا کہ اگر محمد عامر انگلینڈ کا دورے کرتے ہیں تو انگلش ٹیم کے کپتان السٹرک کک کو بال کراتے ہوئے انہیں دیکھ کرخوشی ہوگی، میرے خیال میں اگر آپ کوئی غلطی کرتے ہیں تو اس کی فوری سزا ملنی چاہیئے جسے بھگتنے کے بعد وہ غلطی آپ پھر کبھی نہ کریں۔