دوائوں کی قیمتوں میں اضافے کیلیے کمپنیوں کی درخواست
ڈرگ اتھارٹی کے اجلاس میںRocephin کی قیمت میں500روپے اضافے کی تجویز
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے پہلے اجلاس میں متعددکمپنیوں نے اپنی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی درخواستیں دی ہیں۔
ادویات کی قیمتوں کے حوالے سے ایک اجلاس کراچی جبکہ ادویہ کی رجسٹریشن کے حوالے سے دوسرااجلاس اسلام آباد میں منعقدکیاگیا۔ذرائع نے بتایاکہ کراچی میں منعقدہونے والے اجلاس میں بعض ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی درخواستوں پر غورکیاگیا جس میں ایک اینٹی بائیوٹک انجکشن Rocephin کی قیمت میں 500روپے اضافہ کرنے کی تجویزدی گئی۔اجلاس میںمجموعی طورپر25ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی درخواستیں دی گئیں۔کراچی میں ہونے والا اجلاس ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ممبر پرائسنگ ڈاکٹرمحمد علی کی صدارت میں منعقدہواجس میں صوبائی سیکریٹری صحت آفتاب کھتری سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی۔
اس اجلاس میںمقامی وملٹی نیشنل فارما کمپینوں کی طرف سے دی گئی،ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی درخواستوں پر غورکیاگیا۔امکان ہے کہ جلد ہی اس اضافے کی منظوری دے دی جائیگی۔اسلام آباد میںمنعقدہ دوسرے اجلاس میں متعدد ادویات کی رجسٹریشن کی منظوری کیلیے آئندہ اجلاس جلد طلب کرنے کی ہدایت دی گئی۔واضح رہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے بل پر12نومبرکوصدرمملکت آصف علی زرداری نے دستخط کیے تھے جس کے بعد پہلا اجلاس کراچی اوردوسرا منگل کواسلام آباد میں طلب کیاگیا تھا۔اجلاس میں گزشتہ 2سال سے دواؤںکی رجسٹریشن کے حوالے سے التواکا شکارکیسوںکاجائزہ لیاجائیگا۔