سینیٹ قومی اسمبلی میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف قراردادیں منظور

فلسطینی علاقوں میںاسرائیلی بربریت پر عالمی برادری کی خاموشی پرتشویش کا اظہارکیاگیا

فلسطینی علاقوں میںاسرائیلی بربریت پر عالمی برادری کی خاموشی پرتشویش کااظہارکیا گیا فوٹو: فائل

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں فلسطینی علاقوںمیںاسرائیلی جارحیت اوربرمامیںمسلمانوں کے خلاف ڈھائے جانے والے مظالم کیخلاف قراردادوں کو اتفاق رائے سے منطور کرلیا گیا۔

دونوں ایوانوں نے مظالم رکوانے کیلیے عالمی برادری سے اثرورسوخ استعمال کرنے کامطالبہ کیا ہے۔برماکی قائدحزب اختلاف آنگ سانگ سوچی سے برمامیں مسلمانوں کیخلاف سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے دبائوڈالنے کی درخواست کی گئی۔ قومی اسمبلی میں قرارداد مسلم لیگ(ن) کے رہنما زاہد حامد نے پیش کی قراردادمیںفلسطین اورمیانمارمیں مسلمانوں کے خلاف جنگی کارروائیوں اور تشددکی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اورفلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بربریت پر عالمی برادری کی خاموشی پرتشویش کااظہارکیاگیا۔قراردادکومتفقہ طورپر منظورکرلیاگیا۔


سینیٹ میں اسحاق ڈارنے اسرائیلی بربریت کے خلاف قرارداد پیش کی جس کواتفاق رائے سے منظورکرلیا گیا۔ ایوان بالامیں منظور کی گئی قراردادکے ذریعے فلسطینی عوام کوجدوجہد آزادی کے حوالے سے سلام پیش کیاگیا ۔ ایوان بالانے اقوام متحدہ اور او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طورپرفلسطین میں امریکی فضائی حملوں کورکوانے کے لیے اقدامات کرے۔سینیٹ میںبھی میانمارمیں مسلمانوں پرڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کی گئی۔

زاہدخان نے کہاکہ مسلمانوں میںاتحاد نہیںہے اگرمسلمانوں میں اتحاد ہو تو اسرائیل کو جرئات نہیںہوسکتی کہ فلسطین پرحملے کرے،حاصل بزنجونے کہاکہ مسلمان ممالک فلسطینوں پرمظالم میںبرابرکے شریک ہیں، مشاہد اﷲ خان نے کہاکہ قراردادوں سے کچھ نہیںہوگا اقوام متحدہ کاتعاون بھی اسرائیل کوحاصل ہوتاہے بعدازاں ایوان نے متفقہ قرار داد منظور کر لی ۔
Load Next Story