ورلڈ ٹی 20 سری لنکن اسکواڈ کے انتخاب میں اقربا پروری کا الزام

سلیکٹرز نے غیرمعروف اسکول بوائے اکیلا دھنن جایاکوحیران کن طور پر منتخب کرلیا

سلیکٹرز نے غیرمعروف اسکول بوائے اکیلا دھنن جایاکوحیران کن طور پر منتخب کرلیا۔ فائل فوٹو

ورلڈ ٹوئنٹی20 کیلیے ابتدائی سری لنکن اسکواڈ کے انتخاب میں اقربا پروری کا الزام سامنے آ گیا، سلیکٹرز نے ایک غیرمعروف آف اسپنر اسکول بوائے اکیلا دھنن جایا کو حیران کن طور پر منتخب کرلیا،اسے انڈر 19 ورلڈکپ نہ ہی سری لنکا اے ٹیم کیلیے زیرغور لایا گیا تاہم اچانک قومی ٹیم میں جگہ مل گئی، کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں ایک سنگل وکٹ ٹورنامنٹ کرایا جس کا اہم مقصد میگا ایونٹ کیلیے بہترین ہارڈ ہٹرز کی تلاش تھی۔


حیران کن طور پر سلیکشن کمیٹی نے ایونٹ جیتنے والے دلشان مونا ویرا کو نظر انداز کردیا،ماضی میں ناکام رہنے والے چمارا کاپوگیدیرا اور جیہان مبارک کو متواتر ناکامیوں کے باوجود ایک اور موقع دیا گیا ہے، منتخب کھلاڑیوں میں کپتان مہیلا جے وردنے کے ساتھ تلکارتنے دلشان، کمار سنگاکارا، دنیش چندیمل، اینجیلو میتھیوز، لاہیرو تھریمانے، نووان کولاسیکرا، تشارا پریرا، کوشل لوکوآراچی، سچترا سینانائیکے، لسیتھ مالنگا، چماراکاپوگیدیرا، اپل تھارنگا، ایشارو یوڈانا، رنگانا ہیراتھ، جیوان مینڈس، شمنڈا ایرنڈا، اجنتھا مینڈس، سورج راندھیو، دھمیکا پرساد، کوشل جینتھ پریرا، جیہان مبارک، فرویز محروف، تھیلان کنڈمبی، چمارا سلوا، دلارون پریرا،کوسالا کولاسیکرا، پرسنا جے وردنے، نووان پردیپ اور اکیلا دھنن جایا۔
Load Next Story