موروثی سیاست کے خاتمے تک جمہوریت نہیں آئیگیعمران
ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے اپنے خاندان میں پارٹی عہدوں کی بندربانٹ کر رکھی ہے
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن ملکی تاریخ میں انقلابی اقدام اور جمہوریت کی دعویدار پارٹیوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔
ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے اپنے ہی خاندان میں پارٹی عہدوں کی بندر بانٹ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، اگر ان پارٹیوں کے سربراہوں میں اخلاقی جرات ہے تو وہ تحریک انصاف کی طرح پارٹی الیکشن کرا کے دیکھ لیں انھیں چھٹی کا دودھ یاد آ جائیگا، حقیقت یہ ہے کہ موروثی سیاست کے خاتمے تک ملک میں جمہوریت آئیگی اور نہ ہی ترقی کا خواب پورا ہو گا۔
انھوں نے پارٹی الیکشن میں کامیاب ہونیوالے انصاف شاہین گروپ کے امیدواروں زیاد عباسی، شہزاد یونس، راجہ خرم ودیگر کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے تہنیتی پیغام میں اس توقع کا اظہار کیا کہ نومنتخب عہدیدار اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے نبھاتے ہوئے جمہوریت کے فروغ، استحکام پاکستان اور تحریک انصاف کو مزید فعال بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرینگے۔