قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کو پاکستان کا ویزہ مل گیا 6 جون کو آمد متوقع
مکی آرتھر کے پاکستان پہنچنے کے بعد دورہ انگلینڈ کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔
ISLAMABAD:
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو پاکستان کا ویزہ مل گیا جس کے بعد 6 جون کو ان کی آمد متوقع ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے آسٹریلوی شہریت کے لئے اپلائی کیا تھا اور ان کا پاسپورٹ آسٹریلین ایمبیسی میں جمع تھا تاہم انہیں آسٹریلوی شہریت مل گئی جب کہ انہیں پاکستان کا ویزہ بھی مل چکا ہے جس کے بعد 6 جون کو ان کی پاکستان آمد متوقع ہے۔
مکی آرتھر پاکستان پہنچ کر قومی ٹیم کے کیمپ کو جوائن کریں گے اوراسی روز دورہ انگلینڈ کے لئے حتمی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا جب کہ محمد حفیظ کی انجری میں بہتری کے بعد انہیں ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔