حکومتی قرضے جولائی تامارچ 1787ارب روپے بڑھ کر19168ارب روپے ہو گئے
حکومت کے غیرملکی قرضوں میں 588ارب روپے کااضافہ ہوا
BAHAWALPUR:
پاکستان پرقرضوںمیں رواں مالی سال کے ابتدائی 9ما میں 1787ارب روپے کا اضافہ ہوا جس سے مارچ 2016کے اختتام پر حکومتی قرضے مجموعی طور پر 19168ارب روپے ہو گئے۔
پاکستان اکنامک سروے رپورٹ 2015-16کے مطابق جولائی 2015 سے مارچ 2016 تک حکومت کے مقامی قرضوں میں 1200ارب روپے کا اضافہ ہوا جس میں سے بجٹ خسارے کو پورا کرنے کے لیے 786ارب روپے کے قرضے لیے گئے جبکہ حکومت کے غیرملکی قرضوں میں 588ارب روپے کااضافہ ہوا جس کی ایک وجہ بیرونی انفلوز کے علاوہ امریکی ڈالر کی دیگر بین الاقوامی کرنسیوں کے مقابل بے قدری اور ڈالر کے مقابل پاکستانی روپے کی قیمت گھٹ جانا بھی بنی۔