کابل کے مرکزی سفارتی علاقے میں خودکش دھماکا 2 افغان گاڑز ہلاک

وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کے مطابق خودکش حملہ آور نے نیٹو بیس کے دیوار کے پاس آکر خود کو اڑا دیا۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کے مطابق خودکش حملہ آور نے نیٹو بیس کے دیوار کے پاس آکر خود کو اڑا دیا۔ فوٹو: رائٹرز

افغانستان کے دارالحکومت کے مرکزی سفارتی علاقے میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 2 افغان گاڑز ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک خود کش بمبار نے افغانستان کے دارالحکومت کے مرکزی سفارتی علاقے میں نیٹو بیس کے کمپاؤنڈ کے قریب خودکش دھماکا کیا جس کے نتیجے میں دو افغان گارڈز ہلاک ہو گئے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کے مطابق خودکش حملہ آور نے نیٹو بیس کے دیوار کے پاس آکر خود کو اڑا دیا جس کی وجہ سے 2 گاڑز ہلاک اور 2 سے زائد زخمی ہوئے۔


کابل پولیس کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک اور خودکش حملہ آور دھماکہ خیز مواد سے بھری جیکٹ پہننے نیٹو بیس کے کمپاؤنڈ کے قریب آیا لیکن افغان سیکورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گولی مار کرہلاک کر دیا۔ کابل پولیس کے سربراہ کے مطابق اس واقعے میں 5 شہری بھی زخمی ہوئے۔ دھماکے کے بعد بھارت تعداد میں پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔


واضح رہے کہ طالبان نے خود کش دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story