اصغر خان کیس مرزاسلم بیگ نے نظرثانی کی درخواست دائر کردی

درخواست میں مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے کہ رقوم تقسیم کرنے میں ان کا کوئی کردارنہیں تھا

درخواست میں مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے کہ رقوم تقسیم کرنے میں ان کا کوئی کردارنہیں تھا۔ فوٹو جمال خورشید

اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف سابق آرمی چیف مرزاسلم بیگ نے نظرثانی کی درخواست دائر کردی۔

سیاستدانوں کو رقوم تقسیم کرنے کے حوالے سے اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائرنظر ثانی کی درخواست میں سابق آرمی چیف مرز ااسلم بیگ نے موقف اختیارکیا ہے کہ رقوم تقسیم کرنے میں ان کا کوئی کردارنہیں تھا، نظرثانی کی یہ درخواست اسلم بیگ کے سابق وکیل اکرم شیخ کی بجائے علی ظفرنے دائر کی کیونکہ ان کے سابق وکیل اکرم شیخ نے نظرثانی اپیل دائرکرنے سے انکارکردیا تھا۔


واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ 1990کے اتنخابات میں دھاندلی کی گئی جس کے لئے اس وقت کے آرمی چیف مرزااسلم بیگ اور ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی نے سیاستدانوں میں رقوم تقسیم کیں،عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ مرزا اسلم بیگ اوراسددرانی نے ایسا کرکے اپنے حلف سے روگردانی کی تھی لہذہ حکومت ان افراد کے خلاف کارروائی کرے۔

سپریم کورٹ نے اُس وقت کے صدرسے متعلق بھی اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا تھا کہ غلام اسحاق خان نے ایوان صدرمیں اس حوالے سے جو سیاسی سیل قائم کیا تھا وہ غیرآئینی اورغیرقانونی تھا،صدرووفاق کی علامت ہوتا ہے اسے سیاست میں حصہ نہیں لینا چاہئے تھا۔

 

Recommended Stories

Load Next Story