ملک میں کچھ ایسا غلط نہیں جس کو درست نہ کیا جاسکے وزیراعظم
موجودہ حکومت نے مالیاتی خسارے کو آدھا کیا، وزیراعظم نوازشریف
وزیراعظم نوازشریف نے بجٹ پیش کرنے پر وزیرخزانہ اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں کچھ ایسا غلط نہیں جس کو درست نہ کیا جاسکے۔
اوپن ہارٹ سرجری کے بعد جاری ہونے والے پہلے بیان میں وزیراعظم نے بجٹ پیش کرنے پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی جب کہ بیان میں کہا گیا ہےکہ بہت زیادہ مہنگائی اور بدترین مالیاتی عدم توازن حکومت کو ورثے میں ملا لیکن گزشتہ 3 سال میں حکومت نےعام پاکستانی کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے انتھک محنت کی اور یہ سب کچھ اپنے وژن کی بجٹ میں عکاسی سے ممکن ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کو محور بناتے ہوئے گوادرکو سرمایہ کاری کے لیے منتخب کیا، سی پیک کی بدولت گوادر بندرگاہ کی عالمی اہمیت میں اضافہ ہورہا ہے جب کہ ہمارے ملک میں کچھ ایسا غلط نہیں جس کو درست نہ کیا جاسکے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے مالیاتی خسارے کو آدھا کیا، مہنگائی کو 10 سال کی انتہائی کم سطح پر لائی اور ترقی کی شرح 4.7 فیصد کی جب کہ افراط زر کی شرح گزشتہ 10 سال کی کم ترین سطح پر لائے اور اس بجٹ میں زرعی شعبے میں مراعات دی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں کامیابیوں کے سلسلے کو اور آگے لے کر جائیں گے اور ایک ایسا ملک بنانے جارہے ہیں جہاں بجلی کے تعطل کا سامنا نہ ہو۔