لیجنڈ باکسر محمدعلی کا یاد گار دورہ پاکستان
لیجنڈ باکسر کے میچز پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر دکھائے جاتے تھے اور اس وقت پاکستان میں سڑکیں سنسان ہوجاتی تھیں
KASUR:
سابق ہیوی ویٹ چیمپئن محمدعلی نے1988 میں پاکستان کا یاد گار دورہ کیا جس میں پاکستانی عوام کی جانب سے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
محمدعلی نے 1988 میں پاکستان کادورہ کیا جہاں انہیں پاکستانیوں کی جانب سے بے پناہ محبت اور زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا، لیجنڈ باکسر محمدعلی سے پاکستانیوں کو خصوصی لگاؤ تھا اور محمد علی کےا سلام قبول کرنے کے بعد یہ لگاؤ اور محبت مزید بڑھ گئی تھی جب کہ لیجنڈ باکسر کے میچز پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر بھی دکھائے جاتے تھے اور اس وقت پاکستان میں سڑکیں سنسان ہوجاتی تھیں۔
محمد علی نے دورہ پاکستان میں کنیرڈ کالج اور شالہ مار باغ کا دورہ کیا جب کہ امریکی مولا جٹ محمدعلی نے پاکستانی مولا جٹ سلطان راہی سے بھی ملاقات کی اور اس موقع پر لی گئی یادگار تصاویر محمد علی کی پاکستان سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔