نئے کمشنر کراچی اعجاز احمد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا
نئے كمشنر كراچی كو ڈپٹی كمشنر زكی جانب سے اپنے اپنے اضلاع سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
كمشنر كراچی اعجاز احمد خان نے اپنے عہدے كا چارج سنبھال لیا جب کہ انہیں چارج سنبھالتے ہی ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، انہوں نے اپنے عہدے كاچارج سنبھالتے ہی تمام افسران اور ڈپٹی كمشنرز سے ملاقات كی جب کہ اس موقع پر نئے كمشنر كراچی كو ڈپٹی كمشنر زكی جانب سے اپنے اپنے اضلاع سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ كمشنر كراچی نے تمام افسران كوہدایت دیتے ہوئے كہا كہ مجھ سمیت انتظامیہ كے تمام افسران كوشہریوں كی خدمت كیلئے اپنا مضبوط اور مؤثر كردار ادا كرنا ہوگا اورہم سب مل كرشہریوں كی خدمت كے ذریعے سول سروس كے كردار كو مزید روشن بنائیں گے۔
کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی كمشنرز كو ہدایت دیتے ہوئے كہا كہ رمضان میں شہریوں كو اشیائے خوردونوش سركاری نرخ نامے كے مطابق دستیابی كو یقینی بنایا جائے۔
واضح رہے کہ اعجاز احمد خان کو آصف حیدر شاہ کی جگہ کمشنر کراچی تعینات کیا گیا ہے جب کہ آصف حیدر شاہ کو وزیر بلدیات جام خان شورو سے اختلافات پر ہٹایا گیا۔