متحدہ قائد نے قوم کو جس کھائی میں دھکیلا ہے وہاں سے نکلنے میں صدیاں لگیں گے مصطفیٰ کمال

ہم ایم كیو ایم میں رہ كر لوگوں كو گمراہ ہونے سے نہیں بچا سكے، رہنما پاک سر زمین پارٹی

مصطفیٰ کمال نے کراچی میں اپنی پارٹی کے مرکزی دفتر کا افتتاح کردیا، فوٹو؛ ایکسپریس

پاك سر زمین پارٹی كے رہنما سید مصطفی كمال نے كہا ہے كہ"را" نے شہر كے مینڈیٹ ركھنے والے آدمی كو خرید لیا ہے جب کہ متحدہ كے قائد نے قوم كو ایسی كھائی میں دھكیلا ہے جہاں سے واپسی پر صدیاں لگ جائیں گی۔

کراچی میں پارٹی کے مرکزی دفتر كے افتتاح كے موقع پر خطاب كرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ 3 ماہ قبل ہم نے پارٹی كی ڈارئنگ بنالی تھی اب مركزی دفتر كا افتتاح كركے اس كی بنیاد ركھ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو سمجھ رہے تھے یہ جماعت چند دنوں كی ہے اور ختم ہو جائے گی لیكن آج ہماری پارٹی عمارت بننے جارہی ہے، ہم یہاں سے نہیں جائیں گے بلكہ دوسرے جائیں گے، ہم یہاں كے وارث ہیں ہمیں یہاں ہی رہنا ہے۔


مصطفیٰ کمال نے كہا كہ ہم ذاتی تسكین ،عہدے كو ٹھوكر مار كر آئے ہیں، ہم نے غلط راستہ چھوڑ كر صیحح راستہ اپنایا ہے، ہم ایم كیو ایم میں خدا كا خوف كھاتے تھے ہم وہاں رہ كر معاملات درست كرنا چاہتے تھے لیكں وہاں پر تمام فیصلے فرد واحد كرتا تھا، ہم ایم كیو ایم میں رہ كر لوگوں كو گمراہ ہونے سے نہیں بچا سكے اس لیے ہم نے اپنی راہ جدا كرلی۔ انہوں نے كہا كچھ لوگ ہم پر طنز كرتے ہیں كہ ہمیں اسٹیبلشمنٹ لے كرآئی ہے ہم توایم كیو ایم میں رہ كر بھی اسٹبلشمنٹ كے لئے بہتر كام كرسكتے تھے كیونكہ ہمارے پاس عہدے تھے۔

Load Next Story