کراچی میں فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں ہے آئی جی سندھ

سندھ میں یوم عاشور پر فوج کو طلب نہیں کیا جا رہا بلکہ اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے، آئی جی سندھ

آئی جی سندھ نے کہا کہ محکمہ پولیس نے جرائم پر قابو پانے کے لئے ایک رپورٹ تیار کی ہے جو سپریم کورٹ کو پیش کی جائے گی۔ فوٹو: ایکسپریس/ فائل

ISLAMABAD:
آئی جی سندھ فیاض لغاری نے کہا کہ دہشتگردی کے خدشات ہمیشہ رہتے ہیں اور خدشات ابھی بھی موجود ہیں لیکن کراچی میں فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں۔

حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے بتایا کہ پولیس نے رواں سال 165 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا اور ان سے اہم معلومات حاصل کیں۔انہوں نے کہا کہ گرفتار کئے گئے ٹارگٹ کلرز نے دوران تفتیش پولیس کو 270 مقدمات سے متعلق کافی اہم معلومات فراہم کی ہیں۔


فیاض لغاری نے کہا کہ محکمہ پولیس نے جرائم پر قابو پانے کے لئے ایک رپورٹ تیار کی ہے جو سپریم کورٹ کو پیش کی جائے گی۔

آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ کراچی میں اسلحہ سازی کی کوئی فیکٹری نہیں ہے لیکن اطلاعات ہیں کہ اسلحہ باہر سے لایا جاتا ہے۔ سندھ میں یوم عاشور پر فوج کو طلب نہیں کیا جا رہا بلکہ اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹر سائیکل چلانے پر پابندی سے متعلق معاملہ بھی زیرغور ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story