عورت احترام کی چیز ہےتماشہ نہ بنایا جائے صوفیہ حیات

جو لوگ عورت کو تماشہ سمجھتے ہیں وہ گناہ کرتے ہیں، صوفیہ حیات

جو لوگ عورت کو تماشہ سمجھتے ہیں وہ گناہ کرتے ہیں، صوفیہ حیات فوٹو: فائل

حال ہی میں ماڈلنگ و اداکاری ترک کرکے راہبہ بننے والی صوفیہ حیات نے کہا ہے کہ ماضی میں جو کچھ کرتی رہی وہ گناہ کی زندگی تھی، خواہشات کے پیچھے بھاگتے ہوئے میں بہت دور نکل گئی تھی۔


میں مردوں سے دوستی کرتی تھی،راتوں کو کلبوں میں ہلہ گلہ کرتی،نمائش پسندی کی زندگی میں زندگی کا اصل مقصد بھول چکی تھی۔ ایک انٹرویو میں صوفیہ حیات کا کہنا تھا کہ حقیقی تبدیلی جولائی 2015 میں آئی جب میرے اندر سے کسی نے کہا کہ خواہشات کی دوڑ میں تم بے مقصد بھاگ رہی ہو،اور پھر میں نے گناہوں سے آلودہ زندگی کو ترک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔انھوں نے کہا کہ جو لوگ عورت کو تماشہ سمجھتے ہیں وہ گناہ کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ عورت احترام کی چیز ہے اسے تماشہ نہ بنایا جائے۔انھوں نے کہا کہ وہ دوبارہ اس راستے پر کبھی نہیں چلنا چاہیں گی۔
Load Next Story