شاہ رخ کا بالی وڈ سے ریٹائر ہوکر اکیڈمی بنانے کا اعلان
اداکار نہ ہوتا تو فوج میں ہوتا کیونکہ بچپن میں فوج میں بھرتی ہونے کا بہت شوق تھا، شاہ رخ خان
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے بالی وڈ سے ریٹائر ہوکر اکیڈمی بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں نئے فنکاروں کو تربیت دی جائے گی۔
شاہ رخ خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ بالی وڈ کو کب خیرباد کہیں گے اس کا ابھی انھیں خود بھی علم نہیں ہے لیکن انھوں نے کہا کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی ایسا کام کرنا چاہتے ہیں جس میں وہ فن کے میدان میں دوسروں کی خدمت کرسکیں۔انھوں نے کہا کہ اداکاری سکھانے سے متعلق اکیڈمی کھولنے کا ان کا منصوبہ بہت پرانا ہے مگر اس پر عملدرآمد کے لیے انھیں مناسب وقت کا انتظار ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ وہ اداکار نہ ہوتے تو فوج میں ہوتے کیونکہ انھیں بچپن میں فوج میں بھرتی ہونے کا بہت شوق تھا۔اگر ایسا بھی نہ ہوتا تو پھر میں ٹیچر ہوتا۔مجھے بچوں کو پڑھانا اچھا لگتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اداکاری مجھے بہت مشکل لگتی تھی،آج بھی مجھے لگتا ہے ٹائم پاس کررہا ہوں او کوشش کرتا ہوں کہ کچھ سیکھ لوں۔