کوئٹہ احتجاج کے دوران گرفتار کئے گئے 77 ڈاکٹرز کو رہا کر دیا گیا

کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں ڈاکٹر سعید کے اغوا کے خلاف ڈاکٹرز احتجاج پر ہیں۔

عدالت نے ان کی ایک ، ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا۔ فوٹو: فائل

ڈاکٹر سعید کے اغوا کے خلاف کوئٹہ میں احتجاج کے دوران گرفتار کئے گئے 77 ڈاکٹرز کو رہا کر دیا گیا ہے۔



ضمانتوں پررہا ہونے والے ڈاکٹرز کو 2 روزقبل پولیس نے اس وقت گرفتارکیا جب ڈاکٹرسعید کی عدم بازیابی پرنکالی جانے والی احتجاجی ریلی کو پولیس نے گورنرہاؤس کے قریب روک لیا مگر جب ڈاکٹرز نے رکاوٹیں عبور کرکے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی تو پولیس نے ان پر شیلنگ شروع کردی جس پرڈاکٹرز نے گورنرہاؤس کے قریب احتجاجی دھرنا دیا جس پران کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔


گرفتارڈاکٹرز کوآج جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے ان کی ایک ، ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا۔


واضح رہے کہ کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں ڈاکٹر سعید کے اغوا کے خلاف ڈاکٹرز احتجاج پر ہیں، جس کے باعث او پی ڈیزاور ایمرجنسی وارڈز بھی بند ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story