کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے اطراف کی سڑکیں آمدو رفت کے لیے بند
وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب آنے والے شہری متبادل راستے اختیار کریں، حکام کی اپیل
شہرمیں پانی کے بحران پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کے اعلان کے بعد وزیر اعلیٰ ہاؤس کے اطراف کی سڑکیں کنٹینر لگا کر بند کر دی گئی ہیں۔
کراچی میں جاری پانی کے بحران پر ایم کیو ایم اور تحریک انصاف نے احتجاج کا اعلان کیا تھا، ایم کیو ایم کی جانب سے وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے بعد وزیراعلٰی ہاؤس کے اطراف کی سڑکیں کنٹینر لگا کر بند کردی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وزیر اعلٰی ہاؤس کی اطراف کی سڑکوں کو سیکیورٹی خدشات کے باعث ٹریفک کے لیے بند کیا گیا۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ متبادل راستے اختیار کریں۔ عوام کی رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔