کراچی کی ملیرجیل سے 18 بھارتی ماہی گیررہا

رہا کئے گئے افراد کو پیر کے روز واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا، ملیر جیل سپریٹنڈنٹ

رواں برس اب تک 199 بھارتی قیدیوں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کرکے بھارتی حکام کے حوالے کیا جاچکا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں قید 18 بھارتی ماہی گیروں کو جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کردیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے 18 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا ہے، ان افراد کی رہائی جذبہ خیر سگالی کے تحت عمل میں لائی گئی ہے اور پیر کے روز واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ملیر کا کہنا ہے کہ رواں برس اب تک 199 بھارتی قیدیوں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کرکے بھارتی حکام کے حوالے کیا جاچکا ہے۔
Load Next Story