پیر کو وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے سندھ بار کونسل

وکلانے جمہوریت اورقانون کی بالادستی کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کیا

وکلانے جمہوریت اورقانون کی بالادستی کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کیا۔ فوتو نسیم جیمز

وائس چیئرمین سندھ بارکونسل غلام محمد عباسی نے23جولائی کوعدالتی کارروائیوں سے بائیکاٹ کے متعلق پاکستان بار کونسل کی اپیل کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیرکو وکلا سندھ بھرکی عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے،پاکستان بارکونسل نے پیرکوتوہین عدالت کے ترمیمی بل کیخلاف سپریم کورٹ میں متعدد آئینی درخواستوں کی سماعت کے موقع پر ہڑتال کی اپیل کی۔


سندھ بارکونسل کے وائس چیئرمین نے کہا کہ سندھ بارکونسل اپنے مفادات کیلیے حکمرانوں کیخلاف نہیں بلکہ اصولوںکی بنیاد پر اپنا لائحہ عمل مرتب کرتے ہیں ،انھوں نے کہا کہ سندھ بارکونسل عدالتوں اور ان کی جانب سے کیے گئے فیصلوں کا احترام کرتی ہے اورہر ایسی آواز پر لبیک کہے گی جو ملک میں عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائے،کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر محمود الحسن نے بھی پیرکوعدالتی کارروائیوں کے بائیکاٹ کے فیصلے کی توثیق کی ہے ،

انھوں نے کہا کہ کراچی بار نے ہمیشہ جمہوریت اور قانون کی بالادستی کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور اب بھی قانون کی بالادستی کے لیے سرگرم عمل ہے، انھوں نے کہا کہ وکلا قیادت کوذاتی مفادات اور حکومتی کاسہ لیسی سے گریز کرتے ہوئے صرف اور صرف آئین، قانون اور عدلیہ کی بالادستی کیلیے جدوجہد کرنا چاہیے،اس لیے کراچی بارگروہی مفادات کو نظر انداز کرتے ہوئے پاکستان بار کونسل کی اپیل پر پیر کو مکمل ہڑتال کریگی اورشہرکی کسی عدالت میںکوئی وکیل پیش نہیںہوگا۔

Recommended Stories

Load Next Story