بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سلابھا دیش پانڈے طویل علالت کے بعد چل بسیں
لیجنڈری اداکارہ نے 73 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سلابھا دیش پانڈے طویل علالت کے بعد 79 سال کی عمر میں چل بسیں.
بالی ووڈ اداکارہ سلابھا دیش پانڈے نے فنی کیرئیر کا آغاز 1974 میں ریلیز ہونے والی فلم ''جادو کا شانک'' سے کیا اور اپنی جاندار اداکاری کے باعث جلد ہی فلم نگری میں اپنا مقام بنایا جب کہ انہوں نے فلموں کے علاوہ چھوٹے پردے اور تھیٹر میں بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا اوراپنے کرداروں کو اپنی جاندار اداکاری سے ہمیشہ کے لیے زندہ کردیا لیکن 79 برس کی عمر میں پہنچ کر وہ چل بسیں۔
لیجنڈری اداکارہ سلابھا دیش پانڈے طویل عرصے سے مختلف امراض کا شکارتھیں انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں 73 فلموں میں اداکاری کے جلوے بکھیرے جب کہ کئی فلموں میں انہوں نے ماں کا کردار ادا کیا۔ دوسری جانب بالی ووڈ کی نامور شخصیات کی جانب سے اداکارہ کی موت پررنج وغم کااظہار کیا جارہا ہے۔ نامور گلوکارہ لتا منگھیشکر نے ان کی موت پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے فلم نگری کے لئے ان کی خدمات کو سراہا۔