اداکاری ہر ایک کے بس کی بات نہیں شبیر جان
اپنی ذات کے برعکس حقیقت کے قریب ہو کر کردار نبھانا ہی اصل فنکاری ہے، شبیر جان
KARACHI:
اداکاری اصل میں اپنی ذات کی نفی ہوتی ہے اورجو اداکار اپنی ذات کے برعکس حقیقت کے قریب ہو کر کردار نبھاتا ہے وہی اصل فنکار ہے۔
ایک انٹر ویو میں اداکار شبیر جان نے کہا کہ اداکاری کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں، ایسے بھی اداکار ہیں جو اسکرپٹ میں اپنے کردار کو اس طرح اپنے اوپر طاری کر لیتے ہیں کہ یہ گمان ہی نہیں ہو پاتا کہ کوئی کردار نبھایا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نئے آنے والوں کے لیے یہی سبق ہے کہ جو کام بھی کرنا ہے وہ نیک نیتی اور لگن سے کیا جائے اور پھر اس کے نتائج اوپر والے پر چھوڑ دیے جائیں اور وہ کبھی بھی مایوس نہیں کرتا۔