وزیراعظم کے دل کا آپریشن ہوا ہے یا دماغ کا جو بجٹ کو ترقیاتی کہہ رہے ہیں بلاول بھٹو
پتہ نہیں بجٹ کو کیسے ترقیاتی کہہ رہے ہیں جب کہ پشاور میں نرسوں پر تشدد شرمناک ہے، چیرمین پیپلز پارٹی
ISLAMABAD:
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دل کا آپریشن ہوا ہے یا ان کے دماغ کا جووفاقی بجٹ کو ترقیاتی کہہ رہے ہیں۔
ٹویٹر پیغام میں انھوں نے کہا بجٹ نے عام آدمی کو شدید مشکلات کا شکار کردیا ہے۔ اس میں ترقی نام کی کوئی چیز نہیں، پتہ نہیں کہ وزیراعظم اس کو کیسے ترقیاتی کہہ رہے ہیں۔ حکمرانوں کو عام آدمی کی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں یہ کمیشن بنانے میں مصروف ہیں۔ علاوہ ازیں ایک بیان میں بلاول نے پشاور میں احتجاج کرنیوالی نرسوں کے ساتھ صوبائی انتظامیہ کی بدسلوکی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ان نرسوں کے تمام جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے اور گرفتارکی گئی نرسوں کو فوری رہا کیا جائے۔
خیبر پختونخواکے حکمرانوں نے نرسوں کیخلاف مظالم کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اور ان کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے۔ نرسوں کے خلاف پولیس ایکشن اور تشدد انتہائی شرمناک ہے۔ سراپا احتجاج نرسوں سے مذاکرات کرنے کے بجائے نیا پاکستان کا نعرہ لگانے والی نام نہاد حکومت نرسوں کیخلاف ریاستی جبراور تشدد کا استعمال کر رہی ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔