قاہرہ غزہ میں جنگ بندی کا اعلان کردیا گیا
جنگ بندی پر عملدرآمد رات 12 بجے سے ہوگا۔
حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق ہونے کے بعد غزہ میں جنگ بندی کا اعلان کردیا گیا۔
جنگ بندی کا اعلان مصری اور امریکی وزرائے خارجہ نے قاہرہ میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا جس پر عملدرآمد رات 12 بجے سے شروع ہوگا۔ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے اس موقع پر کہا کہ خطے میں امن کے لئے مثبت کردار پر مصری وزیر خارجہ کے شکر گزار ہیں۔
اقوام امتحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور فلسطینی صدر محمود عباس نے راملہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر بان کی مون نے کہا کہ فلسطین، اسرائیل میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پانا خوش آئند ہے اور اس سے انسانی جانوں کے بڑے پیمانے پر ضیاع کو روکا جاسکے گا تاہم معاہدے کی کئی شقوں پر ابھی کام ہونا باقی ہے جس کے بعد اسے سامنے لایا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 8 روز کے دوران غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں کئی بچوں سمیت اب تک 140 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔