ملک بھر میں آج بھی شدید گرمی کی لہر برقرار سڑکیں سنسان
ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید 4 روز تک موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
ملک کے بیشتر حصوں میں آج بھی سورج بدستور آگ برسا رہا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے گرمی کی یہ لہر آئندہ 4 روز تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ گرمی کی یہ لہر آئندہ 4 روز تک جاری رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، راولپنڈی، ہزارہ، گجرانوالہ ڈویژن اور اسلام آباد میں آج شام بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔
دن 3 بجے تک سب سے زیادہ درجہ حرارت بھکر، موہن جو داڑو اور رحیم یار خان میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، بہاول نگر، سکھر اور شہید بے نظیر آباد میں 47، حیدر آباد، کوٹ ادو، نورپور تھل اور ساہیوال میں درجہ حرارت 46، جھنگ، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 45، بہاولپور، چھور، فیصل آباد، جہلم اور لیہ میں 44، جوہر آباد اور قصور میں 43، گجرانوالہ، گجرات اور منڈی بہاء الدین میں 42، لاہور، سیالکوٹ اور پنجگور، راولپنڈی اور تربت میں 41، کراچی میں 37 گوادر اور جیوانی میں 35 اور پسنی میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔