پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس 13 جون کو ہوگا نوٹی فکیشن جاری

بجٹ کا حجم 1650 ارب روپے سے زائد ہوگا جس میں ترقیاتی کاموں کے لئے 550 ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز ہے۔

بجٹ کا حجم 1650 ارب روپے سے زائد ہوگا جس میں ترقیاتی کاموں کے لئے 550 ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز ہے۔ فوٹو: فائل

گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس طلب کرلیا جو اسمبلی سے منظوری کے بعد 13 جون کو پیش کیا جائے گا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرخزانہ پنجاب عائشہ غوث پاشا 13 جون کو سہہ پہر 4 بجے مالی سال 17-2016 کا بجٹ پیش کریں گی۔ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 1650 ارب روپے سے زائد ہوگا جس میں ترقیاتی کاموں کے لئے 550 ارب روپے سے زائد مختص کئے جائیں گے۔ بجٹ میں توانائی کے لئے 18 ارب 40 کروڑروپے، بیرونی سرمائے سے چلنے والے پراجیکٹس کے لئے30 ارب، کینال روڈ کی توسیع کے لئے 5ارب، کسان پیکج کے لئے 50 ارب اور ویمن ڈیولپمنٹ کے لئے 57 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویزہے۔

ہائر ایجوکیشن کے لئے 13 ارب 49 کروڑ، اسکول ایجوکیشن کے لئے 22 ارب 62 کروڑ، لٹریسی کے لئے 2 ارب 16 کروڑ، اسپیشل ایجوکیشن کے لئے 90 کروڑ اوراسکولوں کی خراب عمارات کی تعمیر ومرمت کے لئے 9 ارب روپے مختص کرنے کی تجویزہے۔ بجٹ میں سوشل ویلفیئر کے لئے 61 کروڑ روپے، واٹرسپلائی اورسینی ٹیشن کے لیے 14 ارب 95 کروڑ روپے اور سڑکوں کے لئے 79 ارب 81 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
Load Next Story