کراچی میں برطرف پولیس افسر کے گارڈ کا سیاسی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف
ملزم نثار خان جلاؤ گھیراؤ، اغوا برائے تاوان ، بھتہ خوری اور قتل کے متعدد واقعات میں ملوث ہے ، تفتیشی رپورٹ
SYDNEY:
برطرف ایس ایچ او امان اللہ مروت کے نجی گارڈ نثار خان نے دوران حراست کئی سیاسی کارکنوں اور اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لانڈھی کے علاقے مظفر کالونی سے گرفتار ہونے والے ملزم نثار خان کی تفتیشی رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نثار خان برطرف ایس ایچ او امان اللہ مروت کا نجی سیکیورٹی گارڈ اور اس کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔ ملزم جلاؤ گھیراؤ، اغوا برائے تاوان ، بھتہ خوری اور قتل کے متعدد واقعات میں ملوث ہے جبکہ اس کے 4 ساتھی مختلف واقعات میں ہلاک ہوچکے ہیں اور 6 ساتھی تاحال مفرور ہیں۔ گرفتاری کے وقت اس کے قبضے سے رپیٹر، رائفل ، کلاشنکوف اور ایک پسٹل بھی برآمد ہوا تھا جسے ملزم ماہر نشانہ باز کے طور پر چلانا جانتا ہے۔
ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ امان اللہ مروت بھتے کی مد میں ملنے والی رقم سے 7 ہزار روپے ماہانہ ادا کیا کرتا تھا۔ نثار نے بتایا کہ وہ متحدہ قومی موومنٹ اور ایم کیو ایم حقیقی کے مابین ہونے والے مسلح تصادم میں ملوث رہ چکا ہے۔ اس نے 2002 میں حقیقی کے کارکن عابد کو قتل کیا تھا۔ اس کے علاوہ اس نے 2012 میں اپنی سگی بہن نسرین کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کردیا تھا۔