سحرو افطار کے اوقات میں صارفین کو مسلسل بجلی فراہم کریں گے لیسکو

فیڈر كو شام ساڑھے 6 بجے سے صبح 4 بجے تک بند نہیں کیا جائے گا، چیف ایگزیکٹو لیسکو

فیڈر كو شام ساڑھے 6 بجے سے صبح 4 بجے تک بند نہیں کیا جائے گا، چیف ایگزیکٹو لیسکو، فوٹو؛ فائل

لاہور الیكٹرك سپلائی كمپنی نے رمضان المبارك كے دوران بجلی كے شیڈول پر عمل درآمد شروع كردیا جس کے تحت سحرو افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔


قائم مقام چیف ایگزیکٹو لیسکو قیصر زمان کا کہنا ہےکہ رمضان المبارك میں سحری اور افطاری كے اوقات میں صارفین كوبجلی مسلسل فراہم كی جائے گی تاكہ عوام سحری، افطاری، تراویح اوردیگرعبادات خوش اسلوبی سے ادا كرسكیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی كی لوڈمینجمنٹ اس طرح سے كی گئی ہے كہ تمام گھریلو صارفین اربن اور رورل حتیٰ كہ كمرشل ڈومینیٹنگ فیڈرز اورانڈسٹریل ڈومینیٹنگ فیڈرزمیں سے كسی بھی فیڈر كو شام ساڑھے 6 بجے سے صبح 4 بجے تک بند نہیں کیا جائے گا۔
Load Next Story