ٹول ٹیکس وصولی کیخلاف سول سوسائٹی کی بھوک ہڑتال

اب عوام آئندہ انتخابات میں صرف اس ہی امیدوار کو ووٹ دینگے جو ٹول ٹیکس کے خلاف ہماری جدوجہد میں حصہ لے گا۔

رہنمائوں نے کہا کہ ٹول ٹیکس کے معاملے پر علاقے کے ایم این اے اور ایم پی اے کا رویہ انتہائی غیر ذمے دارانہ ہے۔ فوٹو: فائل

حیدر آباد، میرپور خاص روڈ پر مقامی افراد سے ٹول ٹیکس وصولی کے خلاف آل ایمپلائز ایکشن کمیٹی اور سول سوسائٹی کے رہنمائوں نے زرعی یونیورسٹی کے مرکزی گیٹ پر کیمپ لگاکر بھوک ہڑتال کی۔


بھوک ہڑتال کرنے والوں میں سندھ ایگریکلچر ریسرچ سائنس ایسو سی ایشن کے صدر حفیظ اللہ مہر، پروفیسر امجد میرانی، الیاس کھوکھر، امیر علی سولنگی، میڈم شازیہ خان، عبدالجبار خانزادہ اور دیگر شامل تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تعلقہ حیدر آباد دیہی کی عوام کو ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا اور ایک ہی تعلقہ میں سفر پر عائد اس ظالمانہ ٹیکس کو فی الفور واپس لیا جائے۔

رہنمائوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹول ٹیکس کے معاملے پر علاقے کے ایم این اے اور ایم پی اے کا رویہ انتہائی غیر ذمے دارانہ ہے، وہ عوام کی حمایت کے بجائے خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوامی نمائندوں کی خاموشی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور یہ اعلان کرتے ہوئے ہماری رابطہ مہم تعلقہ حیدر آباد دیہی میں جاری ہے اب عوام آئندہ انتخابات میں صرف اس ہی امیدوار کو ووٹ دینگے جو ٹول ٹیکس کے خلاف ہماری جدوجہد میں حصہ لے گا اور حمایت کرے گا۔
Load Next Story