سرینا ولیمز نے زیادہ آمدنی کا ماریہ شرا پوا کا 11 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
امریکی ٹینس اسٹارسرینا ولیمز اپنے 15 سالہ کریئر میں اب تک 77.6 ملین ڈالر اپنے اکائونٹس میں منتقل کرچکی ہیں۔
TRIPOLI:
امریکی ٹینس اسٹارسرینا ولیمز نے زیادہ سے زیادہ آمدنی کا ماریہ شرا پوا کا گیارہ سالہ ریکارڈ توڑ دیا ۔
سرینا ولیمز فرنچ اوپن کا فائنل ہار گئیں لیکن انہوں نے ویمن ٹینس اسٹارز میں کمائی کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔ امریکی اسٹارنے 12 سال میں اٹھائیس اعشاریہ نو ملین ڈالرز کمائے ہیں جب کہ ان سے پہلے روسی ٹینس اسٹار ماریہ شرا پوا گزشتہ 11 برسوں میں زیادہ سے زیادہ آمدنی کے ریکارڈ پر قبضہ جمائے ہوئے تھیں۔
34 سالہ سرینا ولیمز اپنے 15 سالہ کریئر میں اب تک 77.6 ملین ڈالراپنے اکائونٹس میں منتقل کرچکی ہیں اور یوں انہوں نے روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا کی آمدنی کا 11 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔