رمضان المبارک میں فول پروف حفاظتی انتظامات ترتیب دیئے ہیں ڈی آئی جی آپریشنزلاہور

سیکیورٹی پلان کے مطابق 10 ہزار سے زائد اہلكار فرائض سرانجام دیں گے، ڈی آئی جی ڈاکٹر حیدر اشرف

سیکیورٹی پلان کے مطابق 10 ہزار سے زائد اہلكار فرائض سرانجام دیں گے، ڈی آئی جی ڈاکٹر حیدر اشرف، فوٹو؛ فائل

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاكٹر حیدر اشرف نے كہا ہے كہ لاہور پولیس نے رمضان المبارك كے حوالے سے فول پروف حفاظتی انتظامات ترتیب دیئے ہیں۔


ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف نے سبزی منڈی بادامی باغ کا دورہ کیا جب کہ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک کے سیکیورٹی پلان کے مطابق 10 ہزار سے زائد اہلكار فرائض سرانجام دیں گے، تمام مساجد و امام بارگاہوں كو 3 كیٹگریز اے، بی اور سی میں تقسیم كیا گیا ہے، تمام ڈویژنل ایس پیز كو روزانہ كی بنیاد پر رمضان بازاروں، دستر خوانوں اور خصوصاً سحری و افطاری كے اوقات كے دوران حفاظتی انتظامات كا جائزہ لینے كی ہدایت كی گئی ہے جب کہ مساجد اور امام بارگاہوں میں بغیر تلاشی كوئی نمازی كو داخلے كی اجازت نہ ہوگی۔
Load Next Story