ایڈمنسٹریٹر کراچی کی پارکنگ مافیا کے خلاف کارروائی کی ہدایت

شہر میں غیرقانونی چارجڈ پاركنگ كے باعث ٹریفك كا نظام درہم برہم ہوتا ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی

شہر میں غیرقانونی چارجڈ پاركنگ كے باعث ٹریفك كا نظام درہم برہم ہوتا ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی، فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD:
ایڈمنسٹریٹر كراچی لئیق احمد نے ڈائریكٹر چارجڈ پاركنگ كو ہدایت كی ہے كہ رمضان المبارك كے دوران شہر كے مختلف مقامات اور خصوصاً تجارتی مراكز كے اطراف میں قائم كی گئی غیرقانونی چارجڈ پاركنگ مافیا كے خلاف كارروائی كی جائے۔


ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا کہ شہر میں غیرقانونی چارجڈ پاركنگ كے باعث ایك طرف ٹریفك كا نظام درہم برہم ہوجاتا ہے اور دوسری طرف بلدیہ عظمیٰ كی جانب سے قائم كی گئی قانونی چارجڈ پاركنگ بھی متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے ہددایت دیتے ہوئے کہا کہ ان عناصر كے خلاف بھرپور كارروائی كرتے ہوئے ان سے سختی سے نمٹا جائے۔

دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر كراچی كی ہدایت پر عمل كرتے ہوئے ڈائریكٹر چارجڈ پاركنگ مظہر خان نے كلفٹن كے علاقے میں كی جانے والی غیرقانونی چارجڈ پاركنگ كی اطلاع پر مشہور شاپنگ مال كے اطراف قائم كی گئی چارجڈ پاركنگ كے خلاف كارروائی كی اور اس میں ملوث 2 افراد سے جعلی رسیدیں برآمد كرلیں۔
Load Next Story