حصص مارکیٹ ریکارڈ37392پوائنٹس پر پہنچ گئی

کاروباری حجم پیر کی نسبت38.33 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر14 کروڑ3 لاکھ5 ہزار900 حصص کے سودے ہوئے

کاروباری حجم پیر کی نسبت38.33 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر14 کروڑ3 لاکھ5 ہزار900 حصص کے سودے ہوئے فوٹو: آئی این پی/فائل

KAMALIA:
ماہ رمضان المبارک شروع ہوتے ہی سرمایہ کاروں کی کم حاضری اور تجارتی سرگرمیاں محدود ہونے کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کوبھی تیزی کا تسلسل قائم رہا جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 37392 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، تیزی کے سبب69.36 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں2 ارب46 کروڑ16 لاکھ12 ہزار931 روپے کا اضافہ ہوگیا۔


ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ تیزی اگرچہ آئل اور فرٹیلائزر اسٹاکس میں خریداری کے سبب رونما ہوئی لیکن ماہ صیام میں کاروباری دورانیے کم ہونے سے حصص کی تجارتی سرگرمیاں بھی سکڑ گئی ہیں۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس40.02 پوائنٹس کے اضافے سے 37392.29 اورکے ایم آئی آل شیئر انڈیکس 36.25 پوائنٹس کے اضافے سے17738.35 ہوگیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس9.01 پوائنٹس کی کمی سے 21420.23 ، کے ایم آئی30 انڈیکس41.50 پوائنٹس کی کمی سے 66006.21 ہوگیا، کاروباری حجم پیر کی نسبت38.33 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر14 کروڑ3 لاکھ5 ہزار900 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار333 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں78 کے بھاؤ میں اضافہ، 231 کے داموں میں کمی اور24 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
Load Next Story