پانامہ لیکس میں اتنا کیا کہا گیا جوشورمچ گیا حسین نواز
قوم وزیراعظم کی صحت یابی کیلیے دعاگو ہے، حسین نواز
ISLAMABAD:
وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس میں ایسا کیا کہا گیا جو شورمچ گیا ہے، پانامہ لیکس قوم کا مسئلہ نہیں جب کہ میرے پاس پاکستان کی شہریت ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرے پاس پاکستان کی شہریت ہے، پاناما لیکس میں ایسا کچھ نہیں کہا گیا جس کے بعد شورمچایا گیا ہے، پانامہ لیکس قوم کا مسئلہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم وزیراعظم کی صحت یابی کیلیے دعاگو ہے، ہماراخاندان بہت بڑی آزمائش سے گزررہا ہے، وزیراعظم کی سرجری پربھی متعدد الزام لگائے گئے ہیں۔
دوسری جانب مریم نوازنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرایک پیغام میں اپنے والد اور وزیر اعظم نواز شریف کی صحتیابی پراللہ کاشکراداکیا اورکہا کہ میراسراپنے رب کے سامنے شکرسے جھک گیا ہے، ﷲ الشافی ہے۔