عباس کمیلی حسن ظفر و دیگر کی امام بارگاہ پر دھماکوں کی مذمت

دہشت گردوں کیخلاف فوجی آپریشن کیا جائے9 اور 10 محرم الحرام کی سیکیورٹی کے انتظامات فوج کےسپرد کیے جائیں,عباس جعفری.

دہشت گردوں کیخلاف فوجی آپریشن کیا جائے9 اور 10 محرم الحرام کی سیکیورٹی کے انتظامات فوج کےسپرد کیے جائیں,عباس جعفری. فوٹو: فائل

KARACHI:
مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کو فوج کے حوالے کیا جائے۔


دہشت گردوں کیخلاف فوجی آپریشن کیا جائے9 اور 10 محرم الحرام کی سیکیورٹی کے انتظامات فوج کے سپرد کیے جائیں، انھوں نے کہا کہ حسینی عزم رکھنے والے ان بم دھماکوں سے نہیں ڈرتے، ہم اورنگی ٹائون میں امام بارگاہ حیدرکرار کے نزدیک دو بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہیں جس کے نتیجے میں بے گناہ افراد شہید ہوئے اور صحافیوں سمیت دیگر افراد زخمی ہوئے۔

جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی، مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان مولانا حسن ظفرنقوی اور خطیب مسجد باب العلم مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے اورنگی میں امام بارگاہ کے نزدیک دو بم دھماکوں اور ان کے نتیجے میں بے گناہ افراد کی شہادت اور صحافیوں سمیت دیگر کے زخمی ہونے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں اور قاتلوں کو گرفتار کرکے انھیں عبرتناک سزا دی جائے۔
Load Next Story