بھارت میں پیسوں کا لالچ دے کرمریضوں کے گردے نکال لیے گئے

گروہ گردے عطیہ کرنے کے جعلی کاغذات بنا کر مریضوں کو دھوکا دیتا تھا، پولیس

گروہ گردے عطیہ کرنے کے جعلی کاغذات بنا کر مریضوں کو دھوکا دیتا تھا، پولیس، فوٹو؛ فائل

KARACHI:
نئی دلی کے ایک بڑے اسپتال اندراپراستھا اپالو میں غریب مریضوں کو 3 لاکھ روپے کا لالچ دے کر ان کے گردے چوری کر لیے گئے۔


انسانی اعضا کی غیرقانونی فروخت میں ملوث نئی دلی کے اسپتال میں موجود ایک گروہ نے تامل ناڈو اور مغربی بنگال سے آنے والے غریب مریضوں کو 3 لاکھ فی کس دینے کا وعدہ کر کے ان کے گردے نکال لیے۔ پولیس نے خبر ملتے ہی کارروائی کرتے ہوئے اس گھناؤنے عمل میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق یہ گروہ غریب مریضوں کو پیسوں کا لالچ دے کر ان کے گردے نکال لیتا تھا۔ قانون کے مطابق جسمانی اعضا رشتے داروں کو عطیہ کیے جا سکتے ہیں اور اگر رشتے دار نہ ہوں تو اعضا کی منتلقی سے پہلے ایک خاص کمیٹی سے اس کی اجازت لینا ضروری ہے۔ یہ گروہ جعلی کاغذات سے یہ ثابت کرتا تھا کہ گردے دراصل ان کے رشتے داروں کو عطیہ کیے جا رہے ہیں جب کہ درحقیقت وہ ان اعضا کو بھاری داموں فروخت کرتے تھے۔ اسپتال انتظامیہ نے بھی گردے چوری کرنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔
Load Next Story