امت مسلمہ کیلیے محرم الحرام بڑی فضیلت اور بزرگی کا حامل ہے
عشرہ فاروق ؓو حسین ؓکے اجتماعات سے شبیر ابو طالب، شبیر قاضی اور دیگر کا خطاب.
جمعیت علمائے پاکستان کراچی کے ناظم اعلیٰ شبیرابوطالب نے کہا ہے کہ مسلم حکمرانوں کی شان یہ ہوتی ہے کہ وہ مصلحتوں کا شکار نہیں ہوتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے دھوراجی میں منعقدہ سیدنا فاروق اعظم ؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شبیر ابوطالب نے کہاکہ خلیفہ دوئم حضرت سیدنا فاروق اعظم ؓ نے ہمیشہ مصلحتوں سے کام لینے کے بجائے باطل سے ٹکرانے کو ترجیح دی ، جمعیت علماء اسلام (س) صوبہ سندھ کے ناظم مفتی حماد اللہ مدنی نے گلشن اقبال میں فاروق اعظم ؓوامام حسین ؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام میں حضرت ابراہیم ؑ کی قربانی کے بعد دوسری سب سے بڑی قربانی نواسہ رسولؐؐ کی قربانی ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
نظام مصطفی پارٹی کے رہنماء شبیراحمد قاضی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کیلئے محرم الحرام بڑی فضیلت اور بزرگی کا حامل ہے، محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے مؤثر حکمت عملی بنانا نہایت ضروری ہے۔