کراچی میں فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کرینگے زبیر خان
اگر حکمران اتحاد پولیس اور رینجرز کو اختیارات دے تو شہر میں امن قائم ہوسکتا ہے,زبیر خان.
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما زبیر خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کسی بھی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کرے گی۔
اگر حکمران اتحاد پولیس اور رینجرز کو اختیارات دے تو شہر میں امن قائم ہوسکتا ہے، یہ بات انھوں نے بدھ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہی،اس موقع پر دوبارہ فعال ہونے والے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر مرزا جہانگیر رحمن سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
زبیر خان نے کہاکہ جمہوریت کی چیمپئن بننے والی سیاسی جماعتیں او ران کے خاندانی قائدین اگرجمہوری اقدار پر یقین رکھتے ہیںتو اپنی اپنی جماعتوں میں صاف وشفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کروائیں، انہوں نے کہاکہ کراچی میں قیام امن کیلیے کسی فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں،اگر حکمران پولیس اور رینجرز کو سیاسی مداخلت سے پاک کریں تو شہر میں امن مہینوں میں نہیں بلکہ چند روز میں قائم ہوسکتا ہے۔