اسلام انسانیت کی فلاح و ہدایت کا دین ہے امام کعبہ
اسلامی شریعت میں ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کیلیے راہ ہدایت موجود ہے، الشیخ عبد الرحمن السدیس
RAWALPINDI:
امام کعبہ ڈاکٹر الشیخ عبدالرحمن السدیس نے کہاہے کہ اسلام عدل و انصاف اورانسانیت کی فلاح وہدایت کا دین ہے، نظام حیات کیلیے دین نے واضح طریقہ عطاکیاہے جس پرسعودی قائدین مکمل طورپرعمل پیراہیں۔
مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسرساجد میر کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے امام کعبہ نے کہاکہ سعودی عرب کی قیادت نے ملت اسلامیہ کے اتحاد، تعمیر وترقی کیلیے تاریخی اور مثالی حل پیش کیے ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے عالم اسلام متحد ہوسکتا ہے۔ اسلامی شریعت میں ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کیلیے راہ ہدایت موجود ہے۔ اسلام انسانیت کی فلاح و بہبود کیلیے راہ عمل کا تعین کرتااورمسلمانوں کو اس پر عمل پیرا ہونے کاحکم دیتاہے۔
انھوں نے کہاکہ اس دورمیںاغیار ذہنوںاورمعاشرے کوپراگندہ، لوگوں کوبھٹکانے اوردہشت گردی کے افکار پیدا کررہے ہیں، معصوم لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے جدید طریقے استعمال کیے جارہے ہیں۔ پروفیسر ساجد میرنے کہاکہ پاکستانی عوام خادم الحرمین الشریفین سے والہانہ محبت رکھتے ہیں۔