محرم میں فسادات کی منظم سازش کی جارہی ہے شرجیل میمن
9 ،10محرم کوجہاں ضرورت ہوگی وہاں فوج کو طلب کیا جائیگا،وزیراطلاعات سندھ
صوبائی وزیراطلاعات شرجیل امیمن اورنگی ٹاؤن میں ہونیوالے بم دھماکوں کے فوری بعدعباسی شہید اسپتال پہنچ گئے اور دھماکوں میں زخمی ہونیوالوں کی عیادت کی۔
اس موقع پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں،دہشت گرد عناصر کو کسی صورت نہیں بخشاجائے گا،منظم سازش کے تحت منصوبہ بندی کی گئی ہے،بعض عناصر فسادات کرانا چاہتے ہیں مگروہ ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوںگے۔شرجیل میمن نے کہاکہ نو اور دس محرم کو فوج کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے جہاں بھی ضرورت ہوگی فوج کو طلب کیا جائے گا۔
انٹلی جنس نیٹ ورک کومزید بہتر بنایاجا رہاہے جبکہ سیکیورٹی کوبھی مزید بڑھایا گیاہے تاکہ ایسے واقعات نہ ہوں۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اردگردنظر رکھیں اورحکومت کاساتھ دیں تاکہ امن کے دشمنوںکا مکمل خاتمہ کیا جاسکے ۔ صوبائی وزیرنے دھماکوں میں زخمی صحافیوں اوررضاکاروں ودیگرکی جلدصحت یابی کے لیے دعا کی۔