ملتان میں غربت سے تنگ خاتون نے 2 بیٹیوں کی زندگی کا خاتمہ کر کے خود کشی کر لی

خاتون کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ بھی دوران علاج دم توڑ گئی۔

واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، پولیس۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

گرے والا کی رہائشی خاتون نے غربت سے تنگ آکر پہلے اپنی دو ننھی بچیوں کو تیزاب پلا کر قتل کیا اور پھر خود بھی خود کشی کر لی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کے علاقے گرے والا کی رہائشی خاتون طیبہ نے رات دیر گئے پہلے اپنی دو بیٹیوں کو تیزاب پلایا اور پھر خود بھی تیزاب پی لیا۔ تیزاب پلانے سے 2 سال کی مناہل اور 9 ماہ کی حجاب موقع پر ہی دم توڈ گئیں جب کہ ریسکیو 1122 نے خاتون کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ بھی دوران علاج دم توڑ گئی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ طیبہ اور اس کے شوہر مظہر کے درمیان پیسوں کے معاملے پر اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
Load Next Story