وزیراعظم کے بھائی کوایک ارب روپے کے صوابدیدی فنڈ جاری

عمران اشرف اسلام آباد سے پی پی کے امیدوار ہونگے، مزید ایک ارب کے فنڈ بھی ملیںگے

عمران اشرف اسلام آباد سے پی پی کے امیدوار ہونگے، مزید ایک ارب کے فنڈ بھی ملیں گے فوٹو: فائل

وزیراعظم راجا پرویزاشرف کے بھائی راجہ عمران اشرف کواسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے صوابدیدی فنڈ سے ایک ارب روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔


راجا عمران اشرف آئندہ انتخابات میں اسلام آباد سے پیپلز پارٹی کے امیدوارہونگے،جنھوں نے اپنی انتخابی مہم شروع کردی اوراسلام آباد شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے 95 کروڑ روپے کے ٹینڈر جاری کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ راجا عمران اشرف کو وزیراعظم کے صوابدیدی فنڈ سے مزید ایک ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے جوجلد جاری کیے جائیں گے۔

وزیر اعظم راجا پرویزاشرف کے آبائی حلقہ گوجرخان میں میگا پراجیکٹس کے لیے7 ارب روپے کے فنڈز بھی ریلیزکردیے گئے ہیں اوربیشترمنصوبوں پرکام شروعکردیاگیاہے تاہم پیپلزپارٹی کے اکثریتی ارکان پارلیمنٹ نے دوسری طرف ترقیاتی فنڈز جاری نہ ہونے پرایوان صدر سے رجوع کرلیاہے، وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو پارلیمنٹرین کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی ہدایت جاری کی تھیں جس کے باوجود بعض ارکان پارلیمنٹ کو فنڈز ریلیز نہیں کیے گئے، نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالٰہی کو 3 ارب کے ترقیاتی فنڈز جاری کیے گئے ہیں، چوہدری پرویزالٰہی یہ فنڈز اپنی جماعت کے ارکان اسمبلی کو جاری کرنے کا مکمل اختیار رکھتے ہیں۔
Load Next Story