بجلی کی کمی پوراکرنے کیلیے اقدامات کر رہے ہیں احمد مختار
کے ای ایس سی سے 350 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈمیں شامل کرنیکے فیصلے پر عمل درآمد کیاجائیگا۔
پانی وبجلی کے وفاقی وزیرچوہدری احمد مختار نے کہا کہ حکومت ملک میں بجلی کی کمی پورا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی سے 350 میگا واٹ بجلی کونیشنل گرڈ میں واپس کرکے شامل کرنے کے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر بہتر انداز اور خوش اسلوبی سے عمل کیا جائے گا اور اس کے لیے طریقہ کارطے کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز پرغور کیا جائے گا ۔
وہ بدھ کو وزارت میں مشترکہ مفادت کونسل کے فیصلے کے تحت کے ای ایس سی سے 350 میگا واٹ بجلی کو نیشنل گرڈ میں شامل کرنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔اجلاس میں فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز 'ایم ڈی کے ای ایس سی، نیپرا،خزانہ، پٹرولیم ،این ٹی ڈی سی اور وزارت پانی وبجلی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں چیف سیکریٹری سندھ ،چیئرمین نیپرا،کے ای ایس سی ،خزانہ اور وزارت پٹرولیم کے نمائندے ممبر ہونگے،کمیٹی چاروں صوبوں میں اپنی سفارشات پیش کریگی۔
اجلاس میں سندھ،پنجاب اور خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹریز نے مختلف تجاویزدیں ۔سیکریٹری پانی وبجلی نرگس سیٹھی نے اس موقع پرکہا کہ پورے ملک میں مساوی لوڈشیڈنگ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں اور350 میگاواٹ بجلی کو نیشنل گرڈ میں شامل کرکے عوام کوریلیف دیا جائے گا تاکہ لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں کمی ہو۔