لاہور میں پسند کی شادی پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور داماد سمیت 3 افراد قتل

سیکیورٹی گارڈ اشرف نے تہرے قتل کی واردات کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کریا۔

اشرف کی بیٹی صدف نے 2 ماہ قبل ہی پسند کی شادی کی تھی۔ فوٹو: فائل

کاہنہ میں پسند کی شادی کرنے پر باپ نے بیٹی اور داماد سمیت 3 افراد کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ نو عبداللہ پور میں غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی، اس کے شوہر اور جیٹھ کو قتل کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیکورٹی گارڈ اشرف نے پسند کی شادی کرنے پر اپنی بیٹی صدف اور اس کے شوہر کرامت کو گولیاں مار کر قتل کیا جب کہ مزاحمت پر بیٹی کے جیٹھ امجد کو بھی فائرنگ کر کے قتل کردیا، اشرف نے تہرے قتل کی واردات کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔


پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ صدف نے 2 ماہ قبل ہی پسند کی شادی کی تھی، تینوں نعشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے جناح اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں تاہم کسی بھی مدعی کے سامنے نہ آنے کی وجہ سے ابھی تک واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں پسند کی شادی کرنے والی زینت کو اس کی ماں نے پٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا تھا۔

Load Next Story