پنجاب محرم الحرام میں سیکیورٹی کیلئے 118308 پولیس اہلکار تعینات

پنجاب میں صوبے بھر میں 37 ہزار 249 مجالس اور 9 ہزار136 جلوسوں پر سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دے گی

پنجاب میں صوبے بھر میں 37 ہزار 249 مجالس اور 9 ہزار136 جلوسوں پر سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دے گی فوٹو: اے ایف پی/ فائل

محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال کنٹرول کرنے،جلوسوں ،امام بارگاہوں اورعزاداروں کی سیکیورٹی کیلئے 1,18308 پولیس اہلکاروں کوتعینات کردیا گیا۔

آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمن کی محرم الحرام کے لئے طے کی جانے والی حکمت عملی کے مطابق پولیس فورس کے 78ہزار930،ایلیٹ پولیس فورس کے 8ہزار780،پولیس 17ہزار808اور اسپیشل پولیس کے 12ہزار790افسران واہلکاران شامل ہوں گے جبکہ حساس اضلاع میں 8 محرم الحرام سے فوج بھی تعینات کی جائے گی.


پنجاب میں صوبے بھر میں 37 ہزار 249 مجالس اور 9 ہزار136 جلوسوں پر پولیس سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دے گی جبکہ آرمی کے 69اوررینجرز کے 35دستے باوقت ضرورت بلائے جائیں گے صوبے بھر میں احتیاط کے طورپر مختلف فقہوں سے تعلق رکھنے والے 439علما کی زبان بندی جبکہ 929کی صوبے میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کی سفا رشات حکومت پنجاب کوبھجوا دی گئی ہیں .

گزشتہ روزدھماکے کےبعد راولپنڈی کا بھی سیکیورٹی پلان تبدیل کردیاگیا ہے ، نئے پلان کے مطابق آج کے جلوس کی حفاظت رینجرز کو سونپ دی گئی ہے جبکہ راولپنڈی کچہری میں تعینات ججوں اور عدالتوں کے گارڈز اور نائب کورٹ کو بھی محرم کی ڈیوٹی دے دی گئی ہے۔

رینجرز تمام تھانوں کی نفری جلوسوں کی نگرانی اور حفاظت کرے گی ، تھانوں میں صرف محرر،گارڈ اور ڈپٹی رہیں گے، ایس ایس پی ،ایس پی اور ڈی ایس پی کے ساتھ سادہ وردی میں گارڈ بھی ہٹا دیے گئے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story