سندھ حکومت کسی خوش فہمی میں نہ رہے رواں سال ان کیلیے اچھا نہیں ہوگا خواجہ اظہار الحسن
سندھ حكومت خوش فہمی اور خوش گپیوں میں مصروف ہے اورسب اچھا ہے كا راگ الاپ رہی ہے، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی
ISLAMABAD:
سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے كہا ہے كہ سندھ حكومت کسی خوش فہمی میں نہ رہے یہ سال ان کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔
ایم کیوایم کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ صوبائی بجٹ سن كراپنا ردعمل دیں گے اور اس میں یہ دیكھیں گے كہ عوام كے لیے كیا كچھ ہے، اگر سندھ بجٹ میں عوام كے ریلیف كے لیے كوئی اعلان نہ ہوا تو بھرپوراحتجاج كریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حكومت خوش فہمی اور خوش گپیوں میں مصروف ہے اورسب اچھا ہے كا راگ الاپ رہی ہے لیكن انہیں یہ اندازہ نہیں كہ رواں سال ان کے لیے اچھا نہیں ہوگا یہ سال ان کے لیے مشکل ترین ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کسی خوش فہمی میں نہ رہے، چراغ سب کے بجھیں گے کیونکہ ہوا کسی کی نہیں ہے۔
خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ہرمحكمہ كا وزیركرپشن كا سردارہے، پیپلزپارٹی كی حكومت نواں بجٹ پیش كرنے كے باوجود سندھ كے مسائل حل نہیں كرسكی، اپوزیشن كرپٹ عناصر كو بجٹ اجلاس میں بے نقاب كرے گی، كمیشن مافیا اوركرپٹ مافیا كے خلاف مل كركام كریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف ایك نہیں 10 مقدمات مزید درج كرنے كی تیاری كریں لیكن عوامی مسائل كے حل كے لیے ہرروز احتجاج كریں گے۔