افغانستان میں گزشتہ دو روز میں 14 قیدیوں کو پھانسی دی گئی

ہیومن رائٹس واچ ایشیا کے ڈائریکٹر بریڈ ایڈمز نے کہا ہے کہ پھانسی کی سزا سے افغانستان پستی میں چلا گیا ہے۔

یہ افراد عورتوں اور بچوں کے ساتھ سنگین جرائم میں ملوث پائے گئے تھے۔ فوٹو: فائل

افغانستان میں گزشتہ دو روز میں 14 قیدیوں کو پھانسی دی گئی۔

افغان حکام کے مطابق جن افراد کو پھانسی دی گئی وہ شدت پسند نہیں تھے اور نہ ہی ان کا تعلق طالبان یا القاعدہ سے تھا، یہ افراد عورتوں اور بچوں کے ساتھ سنگین جرائم میں ملوث پائے گئے تھے۔


انسانی حقوق کی تنظیموں نے افغان حکومت کی طرف سے قیدیوں کو پھانسی دینے کو غیرانسانی اور ظالمانہ فعل قرار دے کر اس کی مذمت کی ہے، اس موقع پر افغان صدر حامد کرزئی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر کرزئی کو اختیار ہے کہ کسی کو پھانسی کی سزاروک دیں لیکن انہوں نے ان سزاؤں کی منظوری دی تھی۔


ہیومن رائٹس واچ ایشیا کے ڈائریکٹر بریڈ ایڈمز نے کہا ہے کہ پھانسی کی سزا سے افغانستان پستی میں چلا گیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story