کراچی میں پرانے تنازع پر دوگروپوں کے درمیان فائرنگ چچا بھتیجا ہلاک

مقتولین ممین گوٹھ میں مویشی کا کاروبار کرتے تھے اور ان کی حیدر آباد میں رشتے داروں سے دشمنی چل رہی تھی، پولیس

مقتولین مویشی کا کاروبار کرتے تھے اور ان کی حیدر آباد میں رشتے داروں سے دشمنی چل رہی تھی ، ڈی ایس پی میمن گوٹھ : فوٹو : فائل

میمن گوٹھ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چچا بھتیجا ہلاک ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں دو گروپوں کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے تنازع جاری تھا جس نے آج خونی شکل اختیار کرلی، دونوں فریقین کی جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ دونوں افراد کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ جہاں ان کی شناخت بختیار علی اور شعبان علی کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کئے گئے دونوں افراد آپس میں چچا بھتیجا ہیں، دونوں مویشی کا کاروبار کرتے تھے، ان کا حیدر آباد میں مقیم اپنے دیگر رشتے داروں سے تنازع چل رہا تھا، لواحقین نے واقعے کی رپورت تاحال درج نہیں کرائی تاہم پولیس نے شواہد کی روشنی میں تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Load Next Story