حلیمہ قتل کیس مبینہ قاتل کی بیوی کی درخواست ضمانت مسترد
قتل سے 2 ہفتے قبل حلیمہ نے فون کر کے بتایا کہ وہ شادی کیلئے کراچی آ گئی ہے، سونیا کا بیان
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے حلیمہ قتل کے مبینہ مرکزی ملزم رضوان کی بیوی سونیا کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے اسے جیل بھجوا دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے ریمانڈ کی مدت پوری ہونے پر حلیمہ قتل کیس کے مبینہ ملزم رضوان کی اہلیہ سونیا کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر سونیا کے وکیل کا کہنا تھا کہ 9 روزہ ریمانڈ کے بعد تفتیشی افسر صرف 2 صفحے لے کر آیا ہے، سونیا کا حلیمہ کے قتل سے کوئی تعلق نہیں اس لئے انھیں باعزت بری کیا جائے۔
دوسری جانب ملزم رضوان کی اہلیہ کا عدالت میں ریکارڈ کرائے گئے اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اس کے شوہر نے حلیمہ کو اپنے شناختی کارڈ پر دہلی کالونی میں مکان کرائے پر دلوایا تھا، قتل سے 2 ہفتے قبل حلیمہ نے فون کر کے بتایا کہ وہ شادی کرنے کراچی آ گئی ہے۔ سونیا کا کہنا تھا کہ حلیمہ قتل کیس کے معاملے پر میرے شوہر رضوان سے تفتیش ہونی چاہیئے، رہائی ملنے کے بعد رضوان کے ساتھ دہلی کالونی میں نہیں رہوں گی بلکہ اپنی بچی کے ساتھ اپنی ماں کے گھر چلی جاؤں گی۔ بعد ازاں عدالت نے ملزمہ کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اسے 14 جون تک کے لیے جیل بھجوادیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 31 مئی کو کراچی کے علاقے دہلی کالونی کے ایک گھر سے حلیمہ کی لاش ملی تھی جس کی تفتیش کے لئے پولیس نے رضوان کی اہلیہ سونیا کو تحویل میں لیا تھا۔