20 ارب ہرجانہ عمران خان کے خلاف افتخارچوہدری کی درخواست کی سماعت 26 جون تک ملتوی
معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی
KARACHI:
سیشن کورٹ نے عمران خان کے خلاف سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی 20 ارب روپے ہرجانے سے متعلق کیس کی سماعت 26 جون تک ملتوی کردی۔
اسلام آباد کے سیشن جج کامران بشارت مفتی نے سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کی جانب سے عمران خان کے خلاف بیس ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت کی تاہم معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔ کیس کی آئندہ سماعت 26 جون کو ہوگی۔
واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے انتخابی دھاندلی کے الزامات پر عمران خان کے خلاف ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔ ان کے علاوہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے نے بھی عمران خان پر ہتک عزت کا دعویٰ کررکھا ہے۔